دکی، کرنٹ لگنے سے ایک کانکن جاں بحق

دکی:مقامی کوئلہ کان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک کانکن جان بحق ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جان بحق کانکن کی شناخت حضرت عثمان ولد محمد ولی سکنہ قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوگئی۔جان بحق کانکن کی لاش کو سول ہسپتال دکی میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے ابائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں