مستونگ، انتظامیہ کی کارروائی،دوبھائی بہن کا گلہ دبا کر قتل،دو ملزمان گرفتار
مستونگ: مستونگ کے تحصیل کردگاپ کے علاقے پتکی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، درندہ صفت قاتل نے 2 بہن بھائی کا گلہ دبا کر ان کے 20مال مویشی چرا کر فرار ہو گئے ہیں، انتظامیہ کی بروقت کاروائی میں چند ہی گھنٹوں میں ڈھاڈر سے دونوں قاتل گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ڈی سی مستونگ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے واقعہ سے متعلق کہا کہ معصوم بچوں کی قتل میں ملوث ملزمان انسانیت کہلانے کے مستحق نہیں ایسے عناصر کو کھڑی سے کھڑی سزا دیکر انھیں عبرت کا نشان بنائینگے تاکہ آئندہ اس قسم کے ظالمانہ واقعہ رونما نہ ہو سکیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام مستونگ کے علاقہ تحصیل کردگاپ پتکی میں دو معصوم بہن بھائی 7 سالہ اسرار اپنے 10 سالہ بہن آمنہ بی بی کے ساتھ قریبی میدانی علاقے میں اپنے بھیڑ بکریوں کو چروانے کے لیئے لے گئے تھے کہ دو ملزمان نے ان دونوں بہن بھائی کو گلہ دبا کر قتل کر کے انکے 20 بھیڑ بکریوں کو چرا کر فرار ہو گئے۔ والدین نے اپنے معصوم لاپتہ بچوں کو قریبی علاقوں میں ڈھونڈنے گئے جہاں درندہ صفت ملزمان نے انھیں قتل کرکے مویشی لے گئے تھے اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ ریٹائرڈ محمدالیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ حبیب الرحمن لونی و دیگر حکام بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کردگاپ پہنچ کر مستونگ کے تمام داخلی خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ کو بولان کچھی میں ناکہ بندی کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی احکامات جاری کرتے ہوئے بھجوا دیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ معصوم بچوں کے قتل میں ملوث دونوں درندہ صفت قاتلوں کو گرفتار کرلیا اور مال مویشی بھی برآمد کرلئیسفاک قاتلوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کے نگرانی میں دونوں معصوم بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئی بعد ازاں لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی سمیت کردگاپ کے علاقے معتبرین سردار لیاقت مرئی سابق ضلعی وائس چیئرمین حاجی عزیر سرپرہ و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہا کہ امن امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے معصوم بچوں کی قتل میں ملوث ملزمان انسان کہلانے کے مستحق نہیں ایسے عناصر کو کھڑی سزا دیکر انھیں عبرت کا نشان بنائینگے تاکہ آئندہ اس قسم کے ظالمانہ واقعہ رونما نہ ہو سکیں انہوں نے معصوم بچوں کے والدین کو یقین دلایا کہ ان کے معصوم بچوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لونگا اور انھیں ہر موقع پر انصاف فراہم کرونگا علاوہ ازیں مستونگ و کردگاپ کے سماجی و عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ کی کارکردگی اور کاوشوں کو کافی سراتے ہوئے کہا کہ جب سے ان دونوں افسران نے مستونگ میں چارج سنھبال لیا ہے مستونگ میں امن امان کی درگرگوں صورتحال پر مکمل قابو پا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل دشت اور کانک میں دومختلف واقعات رونما ہوئے تھے جن میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کیئے گئے تھے مگر ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ نے ان دونوں واقعات میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کیئے تھے آج بھی ان معصوم بچوں کے قاتل جیلوں میں سزا بھگت رہے ہیں یہ سب ان کی ایماندار افسران کی کاکردگی کا نتیجہ ہے۔ضلعی انتظامیہ مستونگ کی بروقت کاروائی،دو معصوم بہن بھائی کو قتل کرنے والے دو ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام مستونگ کے علاقہ تحصیل کردگاپ پتکی میں دو معصوم بہن بھائی 7 سالہ اسرار 10 سالہ آمنہ بی بی کے ساتھ قریبی میدانی علاقے میں اپنے بھیڑ بکریوں کو چروانے کے لئے لے گئے تھے کہ دو ملزمان نے ان دونوں بہن بھائی کے گلے دبا کر قتل کر کے انکے 20 بھیڑ بکریوں کو چرا کر فرار ہو گئے تھے، والدین نے اپنے معصوم لاپتہ بچوں کو قریبی علاقوں میں ڈھونڈنے گئے جہاں درندہ صفت ملزمان نے انہیں قتل کرکے مویشی لے گئے تھے اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ محمدالیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ حبیب الرحمن لونی و دیگر حکام بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کردگاپ پہنچ کر مستونگ کے تمام داخلی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ کو بولان کچھی میں ناکہ بندی کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے بھجوا دیا،جہاں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم معصوم بچوں کے قتل میں ملوث دونوں درندہ صفت قاتلوں کو گرفتار کرلیا اور مال مویشی بھی برآمد کرلئے جنھوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کے نگرانی میں دونوں معصوم بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچائی بعد ازاں لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی،سمیت کردگاپ کے علاقے معتبرین سردار لیاقت مروئی سابق ضلعی وائس چیئرمین حاجی عزیر سرپرہ و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر)یٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہا کہ امن امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے معصوم بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان انسانیت کہلانے کے مستحق نہیں ایسے عناصر کو کھڑی سزا دیکر انہیں عبرت کا نشان بنائینگے تاکہ آئندہ اس قسم کے ظالمانہ واقعہ رونما نہ ہو سکیں،انہوں نے معصوم بچوں کے والدین کو یقین دلایا کہ ان کے معصوم بچوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے اور انہیں ہر موقع پر انصاف فراہم کرونگا،علاوہ ازیں مستونگ و کردگاپ کے سماجی و عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرمستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی،اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنعم کی کارکردگی اور کاوشوں کو کافی سراتے ہوئے کہا کہ جب سے ان دونوں افسران نے مستونگ میں چارج سنبھالا ہے مستونگ میں امن امان کی درگرگوں صورتحال پر مکمل قابو پا چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس سے قبل دشت اور کانک میں دومختلف واقعات رونما ہوئے تھے جن میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کئے گئے تھے مگر ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ نے ان دونوں واقعات میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کئے تھے آج بھی ان معصوم بچوں کے قاتل جیلوں میں سزا بھگت رہے ہیں یہ سب ان کی ایماندار افسران کی کاکردگی کا نتیجہ ہے۔


