کوئٹہ، انتظامیہ کی کارروائی، خاتون کے قتل میں ملوث 2ملزمان گرفتار
کوئٹہ:خروٹ آباد پولیس نے ایس ایچ او عبدالرب کاکڑ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ازبک قربستان سے ایک خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی جس پر ایس ایس پی آپریشن سردارعبدالحق عمرانی کی ہدایت پر ایس پی عامر عادل کی نگرانی میں ایس ایچ او عبدالرب کاکڑ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم اورنگزیب کو اس کے ساتھی سمیت گرفتارکرلیا ملزم اورنگزیب نے مقتولہ بی بی کاملہ کے قتل میں ملوث ہونے کااعتراف کرلیا مزیدتفتیش خروٹ آباد پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


