گزشتہ 6دن سے احتجاج ہو رہا ہے لیکن یہان گونگے بہرے حکمران بیٹھے ہیں، سردار یار محمد رند
کوئٹہ(انتخاب نیوز)اعوان برادری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف دھرنے سے پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سردار یار محمد رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گذشتہ 6 دن سے احتجاج پر ہیں لیکن یہاں گونگے بہرے اور بے حس حکمران بیٹھے ہیں, بدقسمتی سے حکمران منتخب نہیں ہوئے بلکہ ان کو ایک مخصوص قوت نے ہم پر مسلط کیا, کسی علاقے میں کوئی بچہ بھی گٹر میں گر جائے تو ہیڈ لائنز چلتی ہیں لیکن یہاں 5 افراد قتل ہوئے کوئی نوٹس نہیں, انصاف فراہم کرنیوالے صرف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں مصروف ہیں, ہمیں اتنا مجبور نہ کریں کہ برداشت ختم ہو اور بول پڑے, ہم محب وطن لوگ ہیں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں ہمیں مجبور نہ کیا جائے, ملک میں استحکام نہیں لیکن استحکام پاکستان ریلی نکالی جاتی یے, لوٹ مار کرنیوالے لولے لنگڑے حکمران اس ملک کو استحکام نہیں دے سکتے, ٹھپوں کے ذریعے لوگوں کو کامیاب کرایا گیا اور بلوچستان حکومت چوروں کے حوالے کیا گیا, غلامی نہیں اور نہ ہی کرونگا بے شک مستقبل میں مجھے ٹھپوں کے ذریعے ہرایا جائے, 48 گھنٹے بعد میں مزید 24 گھنٹوں تک دیکھتے رہے لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے, ہماری جدوجہد آخری دم تک جاری رہے گی۔


