مولاناشیرانی کل تربت میں یپغام امن کانفرنس سے خطاب کریںگے

تربت (نمائندہ انتخاب ) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سربراہ ،اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانامحمد خان شیرانی 23فروری کو تربت میں پیغام امن کانفرنس سے خطاب کریں گے ، پیغام امن کانفرنس سے جے یو آئی پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد، جے یو آئی خیبرپختونخواہ کے سابق امیر سابق سینیٹرمولانا گل نصیب خان خان، سابق جنرل سیکرٹری خیبرپختونخواہ ، سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک ، سابق سینیٹر ڈاکٹراسماعیل بلیدی ،مرکزی رہنما سیدقاسم آغا، مرکزی رہنما حاجی عبدالصادق نوروزئی، مولانا محمد عالم لانگو، تنظیم خان کاکڑ، حاجی نسیم، امین اللہ بازئی، مولانا قاضی خوستی بھی خطاب کریں گے، جے یو آئی پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹرمحمد اسماعیل بلیدی نے کہاکہ امام سیاست مولانا محمد خان شیرانی اورمرکزی قائدین کے دورہ مکران کے دور رس اثرات مرتب ہوںگے ، امام سیاست کے قافلہ کا سی پیک شاہراہ بلیدہ جوسک کراس کے قریب تاریخی استقبال کیاجائے گا ، وہ پنجگور سے 23فروی صبح10بجے جوسک کراس پہنچیں گے جہاں انہیں جلوس کی صورت میں شہرلایاجائے گا ، تربت چوک ایڈووکیٹ اسٹریٹ میں تاریخی پیغام امن کانفرنس منعقد ہوگا ، جس کی تمام تیاریاں ہم نے مکمل کرلی ہیں ، بلیدہ، تمپ ، مند، ہوشاپ، ناصر آباد، ڈگاری کہن، کلاتک سمیت مختلف علاقوں سے قافلے آئیںگے ، گزشتہ3ہفتوں سے ہمارا عوامی رابطہ مہم جاری رہاہے ، تاریخی پیغام امن کانفرنس میں بجلی مسئلہ، بلیدہ روڈ، بلیدہ ٹاﺅن پروجیکٹ، لیڈی ڈاکٹر، بلیدہ بجلی، لیویز کی بارڈرپر کرپشن ودیگر مسائل پرچارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیاجائے گا، اہلیان تربت امام سیاست کے جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے ان کی باتیں سنیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں