مستونگ، حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار، کارڈ اور منشیات برآمد

مستونگ:سٹی پولیس کا کامیاب کاروائی حساس ادارے کا جعلی افیسرساتھی سمیت گرفتار۔جعلی کارڈ اور منشیات برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمدبلوچ اور ڈی ایس پی نوراحمد رند کے خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیلئے سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او عبدالفتاح محمدحسنی کے سربرائی میں ایس آئی مقصود لغاری ایس آئی محمدیونس محمدشہی اے ایس نورحسن پر مشتمل سٹی پولیس کا چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا ایک جعلی انسپیکٹرسلیم مینگل ساکن خضدار اور ساتھی نصراللہ محمدحسنی ساکن خضدار کو شمس آباد ناکہ کے قریب خفیہ اطلاع پر گرفتار کر کے انکے قبضہ سے حساس ادارے کا کارڈ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا
Load/Hide Comments


