اسپیکر بلوچستان کا سینیٹر رحمان ملک کی وفا ت پر اظہار تعزیت
کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے سینیٹر رحمان ملک کی وفا ت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے سینیٹر رحمان ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کی رحلت کی خبرسن کردکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سینیٹر رحمان ملک کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں اعلیٰ اور پسماند گان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین،
Load/Hide Comments


