دو دہائیوں بعد وزیراعظم پاکستان کا دورہ روس، عمران خان ماسکو پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کیا۔ماسکو ائیرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کو سرخ قالین استبقالیہ دیا گیا، اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔24 فروری کو وزیر اعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے بالمشافہ ملاقات ہوگی، دورے کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کیلئے جیو نیوز کی ٹیم ماسکو میں موجود ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ عمران خان دو دہائیوں بعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں