چمن ،پاک افغان فورسز میں جھڑپ،حالات کشیدہ، باب دوستی کو ٹریڈ اور پیدل آمدورفت کیلیے بند
باب دوستی سے متصل مشرق میں واقع سرحدی گاوں کلی شیخ لعل محمد کی ملکیت کا تنازعہ، پاک افغان فورسز میں جھڑپیں، حالات کشیدہ، باب دوستی کو ٹریڈ اور پیدل آمدورفت کیلیے بندکردیا گیا، چمن بارڈر کسٹم ہاوس کو خالی کرالیاگیا۔ دونوں ممالک کی طرف سے بڑے پیمانے پر گولہ باری، کلی شیخ لعل محمد کے عوام کا دونوں برادر ملکوں کے فورسز سے معاملہ بات چیت سے حل کرنے اور ایک دوسرے پر گولہ باری بند کرنے کی اپیل
Load/Hide Comments


