روس یوکرین پر حملے فوری بند کرے،ملالہ یوسفزئی
نیویارک : دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی اور انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر حملے فوری بند کرے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے جنگیں ناقابلِ تلافی اور ناقابلِ تصور نقصان کا باعث بنتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کسی بھی چیز سے زیادہ امن، استحکام اور وقار کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا، بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کی طرف بڑھ رہی ہیں ۔ دوسری جانب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت کیف پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کر دے گا۔
Load/Hide Comments


