امن و امان کی صورتحال پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل وین پر فائرنگ کے واقعہ میں اے ایس آئی اور جوان کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکر تے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،امن و امان کی صورتحال پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ صوبے کی عوام اپنی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پولیس افسران و اہلکاروں کو ایسی بذدلانہ کاروائیوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے، انہوں نے علاقے کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں