مستونگ،انتظامیہ کی کاروائی، قتل میں ملوث ملزم سبی سے گرفتار

مستونگ:ضلعی انتظامیہ کی کاروائی شرین آب کے ایریا میں 19 فروری کو نصیب اللہ محمد شہی کی قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سبی سے گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی کی کاوشوں سے قتل کا مجرم کو سبی کے علاقے گرفتار کرلیا جو 19 فروری کو مستونگ کے نواحی علاقہ شرین آب خوشین خیر میں نامعلوم شخص نے نصیب اللہ محمد شہی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھااور موقع سے فرار ہوگئے تھے ڈپٹی کمشنر نے لیویز فورس کو نصیب اللہ کی قتل میں ملوث شخص کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹاسک دے دیا رسالدار لیویز فورس سردارزادہ ظہیر احمد محمد شہی نے لیویز ٹیم کے ہمراہ سبی میں سبی لیویز کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 6 دن کی جدوجہد میں نصیب اللہ محمد شہی کی قتل میں ملوث اصل ملزم کو گرفتار کرلیا،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرمستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی نے سبی لیویز کے ساتھ مستونگ کے رسالدار سردار زادہ ظہیر محمد شہی کی مشترکہ کاروائی اور قتل کے اصل ملزم کی گرفتاری پر رسالدار ظہیر محمد شہی کو شاباش دی اور ان کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا جبکہ سبی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جس نے قتل کے اصل مجرم کی کرفتاری میں مستونگ لیویز ٹیم کے ساتھ دیکر ان کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کی،ڈپٹی کمشنرمیجر (ر) الیاس کبزئی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،قانون سے کوئی بالا تر کچھ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں