یوکرین کے صدر نے مغربی اتحادیوں سے مدد کی اپیل کردی،
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک بار پھر مغربی اتحادیوں سے مدد کی اپیل کردی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی قوم سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ریاست کا اکیلے ہی دفاع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل کی طرح آج بھی دنیا کے سب سے طاقتور ترین ممالک دور سے بیٹھے دیکھ رہے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ ”کیا روس کل لگائی گئی پابندیوں سے متاثرہوا“؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آسمانوں میں سن رہے ہیں اوراپنی زمین کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے۔انہوں نے کہا نے یوکرینی اور روسی زبان میں روس سے سیز فائر کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’روس کو ہم سے جلد یا بدیر مذاکرات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت جتنی جلد شروع ہو گی اتنا کم روس کا نقصان ہوگا، جب تک حملے نہیں رکتے ہم بھی اپنے ملک کا دفاع کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ دنیا کے طاقتور ترین ملک امریکہ نے اپنی فوج یوکرین میں نہ اتارنے کا اعلان کیا ہے تاہم امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان ضرور کیا ہے۔ دریں اثنا برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس کا کہنا ہے کہ روس پورے یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔جاری کیے گئے ایک بیان میں برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس نے کہا انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اندازے کے مطابق اس جنگ میں اب تک روس کے 450 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔برطانوی وزیرِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ روسی فوج یوکرین پر حملے کے پہلے دن ہی ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی۔بین ویلس کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس نے اپنے بڑے مقاصد میں سے اب تک ایک مقصد بھی حاصل نہیں کیا ہے۔


