اسٹیٹ بینک کی جانب سے قرضوں کے جاری اعداد و شمار باعث تشویش ہیں، سلیم مانڈی والا

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے قرضوں کے جاری اعداد و شمار باعث تشویش ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان پر قرضوں کے ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، رپورٹس کے مطابق ملک پر قرضوں کا بوجھ51ہزار724ارب روپے سے بھی بڑھ چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سال کے دوران 21 ہزار 844 ارب روپے قرضوں میں اضافہ ہوا۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ بڑھتے قرضوں کا بوجھ غریب عوام پر ہی پڑے گا اور عوام مزید مشکلات درپیش ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت قرضوں کی تمام تفصیلات سے متعلق پارلیمان کو اعتماد میں لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں