روسی فوج کا راستہ روکنے کیلئے یوکرینی فوجی نے خود کو دھماکے سے اڑادیا

روسی حملے کے بعد ملکی دفاع کے لیے لڑنے والے فوجی نے روس کے زیر قبضہ کریمیا کو یوکرین سے ملانے والے پل کو خود پر بارود لگاکر دھماکے سے اڑادیا۔پورٹس کے مطابق جب روسی ٹینکوں نے حملہ کیا تو میرین بٹالین کے انجینئر ‘وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ’ کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پُل پر تعینات کیا گیا تھا ۔وٹالی نے اپنے فرض نبھاتے ہوئے دشمن کو ملک تباہ کرنے سے روکنے کے لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کردیا۔یوکرین فوج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے فیصلہ کیا کہ روسی ٹینکوں کو روکنے کا واحد راستہ پُل کو اڑانا ہے اور اس ضروری کام کے لیے رضاکارانہ خدمات وٹالی سکاکون نے انجام دیں۔فوجی حکام نے کہا کہ اس اہلکار کو اندازہ تھا کہ اس کی تعیناتی اس کی موت کا سبب بنے گی اور وہ اپنے ملک کے لیے جان قربان کرے گا تاہم اس نے یہ کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں