موجودہ نااہل حکومت سے نجات ضروری ہے، حافظ حمداللہ
کوئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے موجودہ نااہل حکومت سے نجات ضروری ہے زاتی مفاد اور انا کی خاطر ملک کو بحرانوں سے دوچار کیاگیا مہنگائی بے روزگاری اور بے جا ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار نے عام آدمی کو پریشان کر رکھا ہے اشیا خورد ونوش سے لے کر جان بچانے والی ادویات تک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب کیلئے وبال جان بن چکا ہے خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ طاہریہ کراچی کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان تکمیل ختم قرآن مجید و دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی فرانس سے جمیعت علمائے اسلام ضلع کیماڑی کراچی کے امیر مولانا قاری محمد عثمان اور دیگر رہنماں مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ مدارس و مساجد کے حوالے سے حکومت کا متعصبانہ رویہ افسوسناک ہے حکمران اگر غیر کے اشاروں پر علما و مدارس کو بد نام کرنے کا تہیہ کرچکے ہیں تو انہیں خبردار کرتے ہیں کہ جمعیت علمااسلام بھی مدارس کے تحفظ کا عزم کرکے میدان میں نکلی ہے انہوں نے کہا کہ یہود نواز حکومت نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکہ دیا ناموس رسالت کے توہین کے مرتکب ملعونین کو سرکاری پروٹوکول میں ملک سے فرار کرانے والے ریاست مدینہ کے والی وارث نہیں ہو سکتے۔


