حکومت کے خلاف لانگ مارچ، بلاول بھٹو مزار قائد پہنچ گئے
کراچی: حکومت کیخلاف لانگ مارچ کے سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری مزار قائد پہنچ گئے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی قیادت میں کراچی سے مارچ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گا۔
پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کیلئے تیاریاں مکمل، جیالے انتہائی پُرجوش نظر آ رہے ہیں، کراچی شہر میں ہر طرف پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور قد آور پینا فلیکس دکھائی دے رہے ہیں۔ کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے گھر سے روانگی سے قبل بھائی اکو امام ضامن باندھا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی بلاول کے ہمراہ ہیں۔
Load/Hide Comments


