سر براہ اقوام متحدہ کا زیلنسکی کو فون ، یوکرین کو مزید انسانی امداد دینے کا وعدہ

اقوام متحدہ:اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے یوکرین کے صدر ولودی میئر زیلنسکی سے فون پر بات کی اور یوکرین کے عوام کو مزید انسانی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی زیلنسکی کے ساتھ فون کال بارے ایک بیان کے مطابق ” سیکرٹری جنرل نے صدر کو یوکرینی عوام کی انسانی امداد بڑھانے بارے اقوام متحدہ کے عزم سے آگاہ کیا”۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے زیلنسکی کو آگاہ کیا کہ عالمی ادارہ منگل کو یوکر ین میں اقوام متحدہ کی انسانی کارروائیوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کرے گا۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک ای میل میں صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین میں بڑھتی صورتحال کی وجہ سے گوترس جنیوا نہیں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی بجائے وہ انسانی حقوق کونسل کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں اپنا ویڈیو پیغام بھیجیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں