ڈیلی میل نے شہباز شریف کیس میں اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا

لندن: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے کیےگئےکیس میں ایک سال کی تاخیر کے بعد جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ ڈیلی میل کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب 49 صفحات پر مشتمل ہے،ڈیلی میل کا جواب نیب کے شہباز شریف پر بنائےگئے ریفرنس پر مشتمل ہے، ڈیلی میل کے جواب میں شہباز شریف اور ان کے خاندان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔ڈیلی میل کے مضمون میں لکھے گئے الفاظ شہباز شریف کی ہتک عزت کا باعث تھے: برطانوی عدالتامداد چوری کا الزام: شہباز شریف نے برطانوی اخبار کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیاڈیلی میل کے جواب میں شریف فیملی کے ملازمین کے بیانات بھی شامل ہیں، دبئی اور پاکستان میں بینکوں میں پیسے جمع کروانے والے درجنوں ملازمین کے نام شامل ہیں۔ڈیلی میل نے جواب میں لکھا کہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان کے اثاثہ جات میں نمایاں اضافہ ہوا، ڈیلی میل کی طرف سے پیش کیےگئے شواہد میں رمضان شوگر ملز کا ذکر ہے۔شہباز شریف کے داماد کے حوالے سے بھی ڈیلی میل نے جواب عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔
ڈیلی میل کا دعوٰی ہےکہ شہباز شریف اور ان کے داماد کے حوالے سے چھپنے والے الزامات پر قائم ہیں، علی عمران یوسف کے اثاثے شریف فیملی میں شادی کے بعد بڑھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں