آغا حبیب شاہ کے قتل کیخلاف بی اے پی کال پر نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
نوشکی (انتخاب نیوز)حب چوکی میں بم دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما آغا حبیب شاہ کے قتل کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے کال پر نوشکی پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے واقعے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اسموقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالرحمن لانگو نے کہاکہ بی اے پی کے رہنما آغا حبیب شاہ کے قتل کی جتنی بھی مذمت کیجاے کم ہیں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کیلئے ترقی پسند سیاست کو فروغ دینے کے لئے جد و جہد کر رہی ہیں گزشتہ چار سالوں میں بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے گئے ہیں جنکی مثال ماضی میں نہیں ملتی لیکن ملک دشمن قوتوں کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی عوامی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اب تعصب تنگ نظری کی سیاست نہیں چلیں گی عوامی مسائل و مشکلات کی حل کیلئے حقیقی جد و جہد کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ہی عوامی پذیرائی مل سکتی ہیں


