ڈاکٹر اسماعیل بلیدی کا آل پارٹیز کیچ سے کوئی تعلق نہیں‘ترجمان

تربت (بیورورپورٹ) آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سابق سینیٹر ڈاکٹراسماعیل بلیدی کی جانب سے جاری کردہ اس بیان کی سختی سے تردید کی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ آل پارٹیز کیچ کے وفد نے ڈاکٹراسماعیل بلیدی کی قیادت میں چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات کی ہے ترجمان نے واضح کیاکہ ڈاکٹراسماعیل کا آل پارٹیز سے کوئی تعلق نہیں ،ڈاکٹراسماعیل آل پارٹیز کے ممبرنہیں ہیں، وہ آل پارٹیز کے نام کو غلط استعمال کرنے سے گریزکریں ، آل پارٹیز کے وفد نے کنوینر خان محمد جان کی قیادت میں چیف سیکرٹری سے ملاقات کی ہے ، آل پارٹیز کیچ ایک ذمہ دار فورم ہے ، وہ بعد میں چیف سیکرٹری کی میٹنگ میں آئے ضرورتھے مگر وہ انفرادی طورپر آئے تھے ، آل پارٹیز اس کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے اور اسے بچکانہ فعل سمجھتی ہے ، ڈاکٹراسماعیل آئندہ ایسی غیرذمہ دارانہ بیان بازی سے گریز کرے اورآل پارٹیز کے نام کو استعمال کرنے سے بازآجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں