وزیر اعلی بلوچستان نے آئی جی پو لیس سےفاطمہ جناح روڈ بم دھماکے کی رپورٹ طلب کردی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے فاطمہ جناح روڈ بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے آئی جی پولیس کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہاکہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا،ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کوئٹہ شہر اور صوبے کے امن کو خراب کرنے کی مزموم کوشش کی جارہی ہے،دہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو بیرونی حمایت حاصل ہے، انہوں نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاز اور ڈاکٹروں اور طبی عملے کو حاضر کرنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام وسائل برو¿ے کار لائے جائیں،شہر میں سیکورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے،نگرانی اور مانیٹرنگ کا میکینزم قائم کیا جائے، انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،وزیراعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے دھماکے کے شہداءکے لواحقین سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں