بلوچستان کا تاریخی ثقافتی سبی میلہ 4مارچ سے شروع ہوگا

سبی:سبی کا تاریخی صدیوں پرانا سالانہ (آج)4مارچ سے شروع ہوگا تمام انتظامات مکمل سیکیورٹی انتظامات سخت اہم عمارتوں سمیت سبی شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا برقی قمقوں نے شہر کے حسن میں اضافہ کردیا مین راستوں پر خیرمقدمی بینرزلگانے کے علاوہ صدر پاکستان، وزیر اعظم، گورنر بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزیروں چیف سیکرٹری سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز کی قد آور تصویری نصب کردی گئی افتتاح تقریب میں مہمان خصوصی گورنر بلوچستان ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق قدیم ترین صدیوں پرانا تاریخی سبی میلہ (آج)سے شروع ہوگا جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی سبی کا سالانہ میلہ اپنی مثال آپ ہے جس کی روایت بلوچستان کے عظیم جرنیل سردار چاکر خان رند نے رکھی سبی میلے کی خاص اہمیت اس وقت اور بڑھ گئی جب بلوچستان بھر کے قبائل سبی میلے میں شرکت کرکے آپس کے جھگڑوں کا حل کرکے شیروشکر ہوجاتے اور اس کی خوشی مناتے تھے اور اپنے جانوروں کی خرید وفروخت کرتے تھے سبی تاریخ کے لحاظ سے بلوچستان کا تاریخی شہر ہے جو اپنی مہمان نوازی اور گرمی کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے سبی بلکہ بلوچستان اور ملک بھر کے مالداروں وتجارت پیشہ افراد کا روزگا اس میلے سے وابستہ ہے جبکہ ثقافتی پروگرامز سے ہمارا قومی کلچر فروغ پاتا ہے سبی میلے میں پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ قائداعظم محمد علی جناح سبی میں شاہی دربار کی کرسی صدارت پر جلوہ افروز ہوئے ملک کے بڑے میلہ مویشاں وصنعتی نمائش لاہور کے بعدسبی میلہ ملک بھر کا دوسر قومی میلہ ہے سبی میلے کی تقریبات کے انتظامات حوالے سے ڈپٹی کمشنر سبی وچیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سید زاہد شاہ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سبی میلے کی تقریبات میں نئی جدت لاتے ہوئے کئی نئے اور خصوصی آٹیمز بھی شامل کئے گئے ہیں جبکہ خواتین بچوں کے لئے خصوصی پروگرام بھی رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی سمیت ملک بھر کی عوام کیلئے سبی میلے کی تمام تقریبات کو یادگار بنائیں گے سبی میلے کے تمام روایتی پروگراموں کو بھی شامل کیا گیا ہے سبی میلے کی تقریبات میں زرعی وصنعتی نمائش، آرمی پریڈ فلاور شوز ہارس اینڈ کیٹل شو جانوروں کی نمائش موٹر سائیکل جمپ علاقائی رقص میوزیکل نائٹ شور۔کیڈٹ کالج کے طلباء کے درمیاں نیزہ بازی کے مقابلہ میوزیکل نائٹ شوزخواتین کیلئے مینا بازار، بچوں کیلئے چلڈان شور،خصوصی بچوں کے پروگرام جبکہ اسکول و کالجز کی سلح پر طلباء وطالبات کے درمیاں کھیلوں کے مقابلہ مقابلہ نعت خوانی تصویرو پوسٹر سازی، پیٹ شو، آتش بازی لیزز لائٹ شورفوڈ اسٹریٹ کے مقابلوں سمیت دیگر اہم پروگراموں کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ معاشی اعتبار سے نہ صرف سبی بلکہ بلوچستان سمیت ملک کیلئے اہم تقریب سمجھا جاتا ہے جو اپنی اہمیت کے مطابق پاکستان بھر میں مشہور ہے سبی میلہ کی اہم خاص وجہ قومی سلح پر مویشی منڈی کا قیام بھی ہے جس کی بدولت مالداری کے شعبے کو فروغ ملتا ہے سبی میلے میں ہم بلوچستان بھر کے مالداروں سمیت عوام کی مہمان نوازی بھی کرتے ہیں اس مرتبہ بھی ہم اپنی روایت کو برقرار رکھیں گے سبی میلہ سرکس یا کھیل تماشے کا نام نہیں بلکہ یہ پاکستان کی اہم تقریبات کانام ہے سبی میلہ مالداری زمینداری کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے ملک بھر کے مالداروں اور زمینداروں کو شعور و اگہی فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلے میں جہاں دیگر اسٹال کی بدولت عوام کومحکموں کی کارکردگی کے بارے میں آگہی حاصل ہوتی ہے محکمہ انٹی کرپشن بھی اپنا خصوصی اسٹال لگائے گی جس سے عوام کو یہ معلوم ہوگا کہ بلوچستان میں کون کون سے محکمہ کرپشن میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف کیا اقدامات کئے جارہے ہیں بلوچستان کی حکومت کس طرح کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے سمیت ملک کے حالات کے پیش نظر سبی میلے کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور عوام کو فول پروف سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہاکہ بلوچستان میں کمشنری نظام کی بحالی کے باعث عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر حکومت زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے سبی میلے کو کامیاب بنانے کیلئے تمام آفیسران اپنی ذمہ داریوں کاا حساس کریں اورتمام تقریبات میں اپنی شرکت کو ممکن بنائیں واضح رہے کہ سبی کا تاریخی میلہ شان وشوکت سے (آج) سے شروع ہوگا جو8مارچ تک جاری رہے گا سبی میلے کی افتتاحی تقریبات سردارچاکر خان اسٹیڈیم سبی میں ہونگی جس کیلئے تمام انتظامات کو حمتی شکل دیدی گئی اہم عمارتوں سمیت سبی شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا مین راستوں پر خیرمقدمی بینرزلگانے کے علاقہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوصوبائی وزیروں چیف سیکرٹری سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز کی قد آور تصویری نصب کردی گئی۔واضح رہے کہ سبی میلے کی افتتاح تقریبات میں گورنر بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان کور کمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی آمد متوقع ہے گورنر ز وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹریز وزراء کو دعوت نامے جاری کردئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں