ایرانی جوہری معاہدے کے قریب ہیں مگر معاہدہ یقینی نہیں، امریکہ
واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے نتیجے میں "ایک ڈیل ممکن” ہے مگر اس اب بھی متعدد نکات پر موجود اختلاف ایسے کسی معاہدے کو غیریقینی بنا رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جالینا پورٹر نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں "نمایاں پیش رفت” ہوئی ہے۔ ویانا میں تہران اور چھ عالمی طاقتوں امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وفود سن 2015 کے عالمی جوہری معاہدے کی بحالی کی کوشش میں ہیں۔ اس سے قبل یورپی سفارتی ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ مذاکرات اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔
Load/Hide Comments


