پنجاب حکومت پولیس کے بلوچ طلباکیساتھ غیر مناسب رویہ کا نوٹس لے ،کریم نوشیروانی
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے اسلام آباد میں بلوچ طلباپر پولیس تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند عناصر واقعہ کو قومیت کا رنگ دے کر قوموں کے درمیان نفرت کی فضاقائم کرنا چاہتے ہیں، انتشار کی سیاست کرنے والے قوموں کو تقسیم کرنے کی سازشوں سے باز آئیں۔ اپنے بیان میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں بلوچستان کے طلباپر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولیس کے طلباکیساتھ غیر مناسب رویہ کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائے انہوںنے کہا کہ چندد عناصرواقعہ کو قومیت اور لسانیت کا رنگ دے کر قوموں کے درمیان نفرت کی فضاقائم کرنا چاہتے ہیںیہ انتشار کی سیاست کرنے والے قوموں کے خیر خواہ نہیں ملک وقوم کے دشمن ہیں۔انہوںنے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک مختلف ادوارمیں یہاں آباد قومیتوں کو پنجابی، بلوچ، پشتون، سندھی کے نام پر تقسیم کرنے کی کوششیں کی گئیں مگر سازشی عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے کیونکہ یہاںآباد تمام اقوام اس بات پر متفق ہیں کہ زبانیں ہماری شناخت اور قوم پاکستان ہے انہوںنے پشاور قصہ خوانی بازارمیں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ایک مرتبہ پھر اپنے آقاں کے اشارے پر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہیں ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اپنے جاری مذمتی بیان میں میر عبدالکریم نوشیروانی نے مزید کہاکہ ملک دشمن عناصر ایک مرتبہ پھر بلوچستان اور کے پی کے میں دہشتگردی کے واقعات کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلارہے ہیں پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قیمتوں انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم افسردہ ہے سیکورٹی فورسز کی قربانیوںکے نتیجے میں ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔


