پشاور میں 60شہادتوں کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ،نواز شریف
لاہور/ لندن: قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میں 60شہادتوں کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچاہے ،دہشتگردی کی عفریت سے چھٹکارہ پا جانے والا پاکستان پھر سے دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے۔جمعہ کو سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں 60شہادتوں کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔دہشتگردی کی عفریت سے چھٹکارہ پا جانے والا پاکستان پھر سے دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تکلیف کی اس گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ شہدا ءکے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔(م ا+ م د)
Load/Hide Comments


