نیشنل پارٹی سیاست میں اقدار روایات اور اصولوں کی قائل ہے،یاسمین لہڑی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر رحمت صالح بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی سیاست میں اقدار روایات اور اصولوں کی قائل ہے۔سنجیدگی دلیل اور منطق کو سیاسی تربیت کا ضروری حصہ سمجھتی ہے۔سیاست کی آبیاری نظریاتی و فکری تنظیم ہی کرسکتی ہے۔نیشنل پارٹی کی ضلعی تنظیمیں کامیاب خواتین ڈے کے انعقاد پر خراج تحسین کے مستحق ہے۔15 مارچ کو سیاسی سرخیل شہید ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی یاد میں کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے کوئٹہ میں موجود مرکزی عہدیداران و کمیٹی صوبائی عہدیداران و کمیٹی ضلعی کابینہ اور خواتین فورم اور بی ایس او پجار کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ سمیت ممبران مرکزی کمیٹی صوبائی عہدیداران و ممبران ورکنگ کمیٹی ضلعی جنرل سیکرٹری و ضلعی نائب صدر سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں 8 مارچ عالمی یوم خواتین دن کے مناسبت تقریب کا جائزہ،ماہانہ اسٹڈی سرکل اور سیاسی سرخیل ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ایجنڈے میں شامل تھے۔اجلاس میں یوم خواتین کی کامیاب تقریبات کے انعقاد پر پارٹی تنظیم اور بالخصوص خواتین ونگ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ہر ماہ کے آخری ہفتے میں کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں اسٹڈی سرکل کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 15 مارچ کو شہید ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔اور تمام ضلعی تنظیمیں پارٹی کی مرکزی اعلامیہ کے مطابق تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کریں اور سیاسی سرخیل اور نیشنل پارٹی کے بانی رہنمائ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کو خراج عقیدت پیش کریں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے قاہدین نے کہا کہ طلباءیونین پر پابندی سے ملک میں قیادت کا ابھرنا بند ہوگیا ہے۔جو کہ المیہ ہے۔طلباءیونین سے ہی قیادت پروان چڑھتا ہے اور بعد میں ملکی سیاست میں اہم کرادر ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو اس کی تنظیم،اندرونی جمہوری عمل،کارکنوں کی بالادستی،پارٹی اداروں کی باقاعدگی سے سرگرمیاں اور تربیت کا عمل ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں سے منفرد و ممتاز بناتی ہے۔اس میں مذید بہتری و نقار لانے کےلیے بلوچستان بھر میں ہر ماہ کے آخر میں پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی کی سربراہی میں اسٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں