جیکب آباد ، مختلف حادثات میں بچہ اور ضعیف شخص جاں بحق
جیکب آباد: جیکب آباد ، دو مختلف حادثات میں بچہ اور ضعیف العمر شخص جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود گوٹھ بچل گڑہی میں لیاقت جکھرانی کا 9 سالہ بیٹا لعل بخش گھر میں کرنٹ لگنے سے فوت ہوگیا ہے، ورثہ بچے کو سول اسپتال لے آئے جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی ۔ علاوہ ازیں میرپوربرڑو میں ضعیف شخص عبدالستار برڑوکا کپڑا چکنگچی رکشہ کی چین میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا زخمی شخص کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔
Load/Hide Comments


