فیس بک پر ’پرتشدد پیغامات‘ کی اجازت دینے پر روس میں ’میٹا‘ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

ماسکو :روس نے فیس بک کے مالک پلیٹ فارم میٹا کی جانب سے صارفین کو یوکرین کےساتھ جنگ کے حوالے سے روسی فوج کےلئے موت کا مطالبہ کرنے کی اجازت دینے پر تفتیش شروع کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی استغاثہ نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کو ایک ‘انتہا پسند تنظیم’ قرار دے اور کمیونیکیشن ریگولیٹر نے کہا کہ وہ میٹا کے انسٹاگرام تک رسائی کو محدود کر رہا ہے۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکی کمپنی میٹا جو سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی ہے کے ملازمین کی جانب سے روسی فیڈریشن کے شہریوں کےخلاف قتل اور تشدد کےلئے غیر قانونی طورپر اکسانے کے سلسلے میں مجرمانہ اقدامات شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں