کراچی ٹیسٹ، خواجہ کی 160 رنز کی شاندار اننگز، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 435 رنز بنا لیے ہیں۔
آسٹریلیا نے دوسرے دن کھیل کا آغاز اپنی پہلی نامکمل اننگز سے 215 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو عثمان خواجہ 127 اور ناتھن لیون صفر پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
دونوں بیٹرز نے اپنی ٹیم اسکور آگے بڑھایا لیکن 304 کے مجموعے پر ناتھن لیون 38 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
ٹریوس ہیڈ بھی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ 160 رنز کی شاندا اننگز کھیل کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے، کیمرون گرین کو 28 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے بولڈ کیا۔
ایلکس کیری 50 اور مچل اسٹارک 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں