خضدار کھیرہ ڈوری کی زمینوں پر قبضے کیخلاف کارروائی کی جائے، اہل علاقہ
خضدار (نمائندہ انتخاب) سٹی سے متصل علاقہ کھیرہ ڈوری میں سیدقوم کے کھتونی شدہ آبائی جائیداد پر لینڈ مافیا قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں حکام نوٹس لیں علاقہ مکین کرب میں مبتلااآئے دن مسلح افراد علاقہ میں بدمعاشی دھونس دھمکی دے کر زمین ہتھیانے کی کوشش کررہے ہیں۔ علاقے کی غریب عوام کو ان کے ذاتی زمین سے محروم رکھنے کے لئے ہرقسم کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں لینڈمافیہ کے سر پرستی کرنے والے عناصر ذاتی لالچ کے خاطر سیدقوم کو دست وگریبان کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہ ے زیروپوانٹ پر سیدمحمدحسین شاہ کاذاتی کھتونی شدہ زمین پرکریش پلانٹ جوکہ 8 سال سے چل رہے تھے جس کو کچھ دن سے لینڈ مافیہ کے سرغنہ اور اس کے ساتھیوں نے اسلحہ کے زور پر لیبر اور مشینری والوں کو دھمکی دے کر پلانٹ کو بند کردیا ہے اس ضمن میں کئی بار سٹی تھانہ خضدارمیں درخواست بھی دے دی ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے، لہذاہم اہلیان کھیرہ ڈوری وزیراعلیٰ بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان ڈی آئی جی قلات ڈویژن ڈی پی او خضدارڈپٹی کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر خضدا ر اور ایم این اے خضدار،ایم پی اے خضداروقبائلی عمائدین سے کھیرڈوری کے مکینوں ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے والوں کے خلاف ممکن بنائی جائے۔


