تین سال ہوگئے ہمارے تحفظات نہیں سنے گئے، خالد مگسی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنماو¿ں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ لاجز پہنچے تھے جہاں انہوں نے بی اے پی اور جی ڈی اے رہنماو¿ں سے ملاقات کی۔ عدم اعتماد کا معاملہ (باپ) کے ارکان سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے۔ بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم کو تصادم کی طرف نہ جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمہوری طریقہ ہے، جمہوری طریقے سے نمٹا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر خالد مگسی نے جواب دیا کہ ہماری جماعت کی مشاورت جاری ہے اور جلد فیصلہ کرلیں گے۔ ذرائع کے مطابق خالد مگسی کا کہنا تھاکہ تین سال ہوگئے ہیں ، ہمارے تحفظات نہیں سنے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں