تحریک عدم اعتماد پر بی اے پی کے تمام ارکان متحد ہیں، ضیاءلانگو
اسلام آباد (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک مستحکم اور منظم پارٹی ہے بی اے پی کی سینئر قیادت سر جوڑ کر سنجیدگی کے ساتھ عدم اعتماد کے حوالے سے تمام معاملات کا بغور جائزہ لے رہی ہے پارٹی قیادت عدم اعتماد کی حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی وہ پاکستان کے عوام کی بہتری اور بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہوگی صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر اور بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان کی ابھرتی ہوئی جماعت کے طور پر سامنے آئی اور بلوچستان میں سب سے بڑی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر بی اے پی کے تمام ارکان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ایسا کوئی کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے سے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں کوئی رکاوٹ آئے ہمیں صوبے کے مفادات عزیز ہے اس کی ترقی کے لئے لیے بلوچستان عوامی پارٹی پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا گیا پارٹی کے منشور کے عین مطابق بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔


