ایم کیو ایم نے اپوزیشن قائدین کو چائے کی دعوت دیدی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے اہم ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی خصوصی دعوت پر ملاقات میں شرکت، خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور معین الحق شامل تھے،منگل ہونے والی ملاقات میں قائدین نے قومی اور عوامی اہمیت کے امور پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے، تعاون سے متعلق تجاویز کا تبادلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی۔بعد ازاں جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خصوصی دعوت پر ملاقات میں شرکت کی،خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے۔ اعلامیہ کے مطابق قائدین میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی گئی،خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور مولانا فضل رحمن کو(آج)بدھ کی شام 5 بجے کی دعوت دی،اپوزیشن قائدین اور ایم کیو ایم میں ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی وفود کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔


