بھاگ، ملیریا کی وباء پھیلنے کا خطرہ،علاقہ مکین کا نوٹس لینے کا مطالبہ

بھاگ:بھاگ شہر میں ملیریا کی وبا پھیلنے کا خطرہ ملیریا کی مد میں ملنے والی رقم کو محکمہ صحت کے ذمہ داران ہڑپ کرنے میں مصروف جبکہ بھاگ شہر کے ہر گھر میں ملیریا سے ایک دو افراد متاثر ہیں محکمہ صحت ضلع کچھی غیر سنجیدہ تفصیلات کے مطابق بھاگ شہر میں رات ہوتے ہی مچھروں کی یلغار کی وجہ سے پورے شہر میں ملیریا کی بیماری پھیلا ہواہے ملیریا کے بیماری کی وجہ سے بوڑھے،بچے،خواتین سخت متاثر ہیں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لوگ ملیریا میں مبتلا ہورہے ہیں سورج غروب ہوتے ہی مچھر حملہ آور ہوتے ہیں لیکن محکمہ صحت ضلع بولان کچھی خواب خرگوش میں مبتلا ہے روزانہ کی بنیاد پر بھاگ شہر میں لوگ ملیریا کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں پرائیوٹ کلینکس پر ملیریا میں مبتلا لوگوں کا جمغفیر جمع ہوتاہے اور تمام کیسز ملیریا کی بیماری کے ہیں لیکن محکمہ صحت ضلع بولان کچھی اس حوالے سے مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے بھاگ شہرمیں مچھروں کی یلغار،راتوں کو عوام جاگ کرگزارنے پرمجبور ملیریا اسپریکے نام پرآنے والے فنڈز معلوم نہیں کہاں پر خرچ ہورہیہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے بھاگ شہرمیں مچھروں کی یلغار سے ملیریا پھیلنے کا خطرہ کیونکہ اسپرے نہ ہونے کیوجہ سے مچھرانتہائی زیادہ ہوچکے ہیں خصوصا راتوں میں معصوم چھوٹے بچے راتوں کو نیند سے محروم ہوچکے ہیں مچھروں کی بھر مارسے معصوم بچے راتوں کو چیختے رہتے ہیں بھاگ شہرمیں مچھروں کی یلغار کیوجہ سے بھاگ شہرکے عوام سخت پریشان ہیں کہ آخرملیریا کے نام پرآنے والے فنڈز کو کب،کہاں اور کس وقت خرچ کیاجائے گا یاملیریاکاوبا پھیل جائے اس وقت؟ایک طرف بھاگ شہرمیں انتہائی پسماندہ طبقے کے لوگ رہتے ہیں جس کے پاس وسائل کم لیکن مسائل زیادہ ہونے کے باوجود بھی یہاں پرآفیسران چشم پوشی سے کام لیرہیہیں تاکہ یہاں کے غریب عوام کو مزید پریشانیوں سے دوچار کیاجائے کیونکہ اس وقت بھاگ شہرمیں مچھروں کیوجہ سیملیریا پھیلنیکا شدید خطرہ ہے مچھروں کی بھرماراوراسپرے نہ ہونے کیوجہ سے خصوصا معصوم بچے سخت متاثر ہورہے ہیں مچھروں کے کاٹنے سے شہری ملیریادیگر امراض میں مبتلاہونے کاخدشہ ہے محکمہ صحت کچھی کیجانب سے شہر میں مچھروں کو تلف کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیاگیا رات ہوتے ہی زہریلے مچھرامڈ آتے ہیں کمسن بچوں سمیت بڑے اورچھوٹے افراد بھی مچھروں کاشکارہورہے ہیں مچھروں کی وجہ سے لوگ رات جاگ کرگزارنے پر مجبورہوچکے ہیں ملیریاایک خطرناک اورموذی مرض ہے یہاں پرمتوسط اورپسماندہ غریب طبقے کے لوگ رہائش پذیرہیں جن کو ملیریا کے احتیاطی تدابیرکے حوالے سے کچھ معلوم نہیں،جبکہ دوسری جانب بھاگ شہرمیں محکمہ صحت کے حوالے سے کوئی خاص اقدامات بھی نہ ہونے کے برابرہے مچھروں کو تلف کرنے کے حوالے سے ملیریا اسپر ے کا نہ ہونے کیوجہ سے شہر ی عوام سخت پریشان ہیں محکمہ صحت کی جانب سے مچھر مار اسپرے کے حوالے سے با قاعدہ طور پر ملیریا کنٹرول پروگرام ہے اس کے حوالے سے لاکھوں روپے محکمہ صحت کی طرف سے دی جاتی ہیں لیکن پتہ نہیں وہ کہاں پر خرچ ہورہے ہیں بھاگ شہر میں ملیریا کی وبا پھیلنے کا خطرہ ملیریا کی مد میں ملنے والی رقم کو محکمہ صحت کے ذمہ داران ہڑپ کرنے میں مصروف جبکہ بھاگ شہر کے ہر گھر میں ملیریا سے ایک دو افراد متاثر ہیں محکمہ صحت ضلع کچھی غیر سنجیدہ بھاگ کے عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ بھاگ شہر میں فوری طور پر مچھروں تلف کرنے کیلئے ملیریااسپرے کرایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں