سارے اتحادی اپوزیشن کی طرف ہیں، پرویز الہی کا انتباہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز )تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسپیکر پنجاب اسمبلی و حکومتی اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں،سارے اتحادی اپوزیشن کی طرف ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے اپوزیشن میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور مولانا کے اتحاد کو پکا اور دیرپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب مخالفین ایک شخص کیخلاف ایک ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلادیتے ہیں۔
Load/Hide Comments


