پی ایس ایل 5: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈایٹرز کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی
راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 5 میں مسلسل شکست کھانے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر رواں ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل تھے۔کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔لاہورقلندرز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کے ابتدائی 3 کھلاڑی 50 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ فخر زمان 15، کرس لین 27 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔اننگز کی آخری گیند پر بین ڈنک کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کی جانب سے بین کٹنگ نے دو جبکہ حسنین، فواد احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 3 کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ قلندرز ابھی تک پوائنٹس کا کھاتا نہیں کھول سکے ہیں۔