رمضان المبارک سے قبل بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں مزید کمی کیلئے کیسکو چیف نے یقین دہانی کی ہے،نور محمد دمڑ
کوئٹہ: سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے چیف ایگزیکٹو کیسکو بلوچستان محمد عارف سے ملاقات کی ملاقات میں سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے حلقے کے دونوں اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کمی کرنے سمیت بجلی کے حوالے سے حلقے کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی خصوصاََ حلقہ انتخاب کے گرم علاقوں میں رمضان المبارک کے باکت مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی استدعا کی کیسکو چیف نے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ کویقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انکے جانب سے پیش کردہ مسائل کے حل کیلئے جلدازجلد اقدامات اٹھائے جائے گے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کیسکو چیف سے ملاقات کے بعد پارٹی عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے اپنے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت سنجاوی کے عوام کے تمام اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہاہوں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام حلقوں کے بنیادی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی بھی محکمے کی غفلت و لاپرواہی کوبرداشت کرونگا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ رمضان المبارک کے بابر کت مہینے سے قبل ہی حلقے کے دونوں اضلاع جن میں اکثر علاقوں کا شمار گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے وہاں پر رمضان المبارک کے مہینے میں مذکورہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرو تاکہ رمضان المبارک میں روزہ دار سہولت میسر ہو۔


