ایران اور چین میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے جنوبی علاقوں میں 6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تہران میں واقع زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہرمزگان صوبے میں 6شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10کلومیٹرنیچے تھا۔ایرانی حکام کے مطابق زلزلے سے فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب ایران میں آنے والے زلزلے کے اثرات دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں محسوس ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت ریکٹراسکیل پر5ریکارڈ کی گئی جو5منٹ تک محسوس کئے گئے۔بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر ژانگ یے کی سونان کانٹی میں زلزلہ آیا جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کے جھٹکے جمعرات کے روز بیجنگ وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 26 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ چائنہ زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز 39.02 ڈگری شمالی عرض البلد اور 97.66 ڈگری مشرقی طول البلد تھا جبکہ گہرائی 9 کلومیٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں