پشاور: طبی عملے کے 24افراد کورونا سے متاثر

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 14 ڈاکٹرز شامل ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 6 میل نرس، ایک پیرامیڈیکل اسٹاف، ایک وارڈ کلرک اور 2 کلاس فور بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کی ہدایت پر اسٹاف کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے گائیڈ لائنز کے مطابق پورے گائنی بلاک کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میں 25 کورونا مریض داخل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں