کوئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیںگے، صوبائی وزیر تعلیم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل رہےں گے، تعلیمی ادارے ناگزیز وجوہات کی بنا پر دو روز کیلئے بند کئے تھے،یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلنے کا فیصلہ امن وامان کے اجلاس کے بعد کیا گیا ،کوئٹہ میں میٹرک کے امتحانات آج سے شیڈول کے مطابق ہوں گے ،واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے گزشتہ شب تعلیمی ادارے 17اور18مارچ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Load/Hide Comments


