کپتان کی ایک بال پر تین وکٹیں لینے کا دور گزرچکا، حافظ حمداللہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ کپتان کی ایک بال پر تین وکٹیں لینے کا دور گزرچکا ہے اس اوور میں انہیں ایسے چھکے پڑیں گے کہ لائن اور لینتھ بھول جائیں گے اس بار اسکا سامنا ایسے کھلاڑیوں سے پڑا ہے کہ انہیں آٹ کرنا انکے بس کی بات نہیں انکے بڑھکیوں اور دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے تحریک عدم اعتماد میں شکست انکا مقدر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عزیزیہ تعلیم القرآن ضلع دکی کے زیراہتمام حفاظ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں منعقدہ سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا سلطان محمد عبد مولانا عبدالغفار اخونزادہ اور دیگر علماکرام و جمعیت کے مقامی رہنماں نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ ان حکمرانوں نے مغربی دبا پر مدارس علما اور طلبا کو دہشت گرد قرار دے کر اپنے اقاوں کی بھرپور خدمت کی نیازی دور حکومت میں مساجد و مدارس اور علما کے خلاف قوانین بنائے جاتے رہیں ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر انہوں نے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکا انہوں نے کہا کہ آج مغرب مردہ باد نعرہ انکی سیاسی ضرورت ہے وہ ہوا عوام کی ہمدردیاں بٹورنے کے لیے مکر و فریب کر رہاہے انہوں نے کہاکہ مگرمچھ کے آنسو بہاکر عوام کی ہمدردیاں بٹورنے کا دور گزرچکا عوام انکا حقیقی چہرہ خوب دیکھ چکے ہیں۔


