وفاقی محتسب کا فیڈ رل ایمپلا ئز کو آپر یٹو ہا ﺅ سنگ سو سا ئٹی کی انتظا میہ کےخلاف ایکشن کا حکم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے مقررہ سما عتوں میںحا ضر نہ ہو نے پر فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا ﺅ سنگ سو سا ئٹی کی انتظامیہ کے خلا ف بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے ڈسپلنر ی ایکشن کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق واہ کینٹ کے رہا ئشی افتخار احمد خان نے وفاقی محتسب میں شکا یت کی تھی کہ اس نے فیڈ رل ایمپلا ئز کوآ پر یٹو ہا ﺅ سنگ سو سا ئٹی کے پرا جیکٹ جنا ح گار ڈن فیز- 1 میں30×60 کا ایک پلاٹ خر یدا مگر بعد ازاں پتہ چلا کہ اس کا پلاٹ سو سا ئٹی نے ذاتی وجوہ کی بنا پر سی ڈی اے کے ہاں رہن رکھ دیا ہے لہذا وہ اس پر اپنا مکان تعمیر نہیں کر سکتا۔ شکا یت کنند ہ نے وفاقی محتسب سے شکا یت کی کہ اسے اس کا اپنا یا متبا دل پلا ٹ دلا یا جا ئے۔ وفاقی محتسب میں سما عت کے دوران معلوم ہوا کہ سی ڈی اے اور سو سا ئٹی کے منتظمین اس سلسلے میں بد انتظا می اور مجر ما نہ غفلت کے مر تکب ہو ئے ہیں کیو نکہ سو سا ئٹی کسی کو الاٹ کر دہ پلاٹ سی ڈی اے کے پاس رہن نہیں رکھ سکتی۔وفاقی محتسب میں نظر ثا نی کی اپیل کے دوران سی ڈی اے اور سر کل رجسٹرارکے ساتھ فیڈ رل ایمپلا ئز کوآ پر یٹو ہا ﺅ سنگ سو سا ئٹی کی انتظا میہ کو بھی سما عت کے لئے بلا یا گیا مگر سو سا ئٹی کی انتظا میہ حا ضر نہیں ہو ئی جس پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے سر کل رجسٹرار کو سو سا ئٹی کے خلاف انکوا ئر ی اور ڈسپلنر ی ایکشن لینے کا حکم دیتے ہو ئے عملد رآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔


