بلاول کی دھمکی پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، شیریں مزاری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ اور بھاری رقم لگانے کے باوجود اپوزیشن مایوس ہے ، ٹی ٹی والے شہباز شریف اسلام آباد انتظامیہ کو اور بلاول بھٹو او آئی سی کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں ، ان کی دھمکی پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ہفتہ کے روز وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ اور بھاری رقم لگانے کے باوجود اپوزیشن مایوس ہے ۔ ٹی ٹی والے شہباز شریف اسلام آباد انتظامیہ کو دھمکیاں دیتے ہیں اور بلاول بھٹو زداری او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو کی دھمکی پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ۔ پاکستان اپوزیشن کی جاگیر نہیں سب کا ملک ہے ۔
Load/Hide Comments


