منفی سیاست کرنے والوں کو عوام پہلے ہی رجیکٹ کرچکے، ضیاءلانگو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) مشیر داخلہ بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ریکوڈک منصوبے کو اہل بلوچستان کی طرز زندگی کی بہتری اور صوبے کی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے سال 2018ءکے عام انتخابات میں جن جماعتوں کوعوام نے مکمل رجیکٹ کردیا تھا آج وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے منفی سیاست کے ذریعے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں انکو مشورہ ہے کہ پروپیگنڈہ سیاست کے ذریعے خود کو ہلکان نہ کریں اہل بلوچستان حقیقت سے آشنا ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاہے ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے لئے کسی گیم چینجر سے کم نہیں اس کے ذریعے صوبے میں ترقی کے نئے دریچے کھل رہے ہیں موجودہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو یہاں کے عوام کے لئے ہی قابل استعمال لاتے ہوئے ان کی طرز زندگی میں بہتری لائی جائے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہاہے کہ سال 2018کے عام انتخابات میں جن سیاسی جماعتوں کواہل بلوچستان نے مکمل طور پر مسترد کردیا تھا آج وہ اپنی ساکھ کوبچانے کے لئے بلوچستان کے وسائل پرسیاست کررہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جن کی اسمبلی میں ایک بھی نمائندگی موجود نہیں مگر اس کے باوجود بھی یہ اہل بلوچستان کے غموں کے لئے ہلکان ہونے کا ڈرامہ رچارہے ہیں اگر بلوچستان کے عوام ان لوگوں سے اتنے ہی مطمئن ہوتے تو عام انتخابات میں اس طرح سے انہیں مسترد نہ کرتے بلوچستان کے عوام جانتے ہیں کہ کون انکے حقوق کا دفاکررہاہے اور کن لوگوں نے محض سیاسی نعروں کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کئے لہذا ہم رجیکٹیڈ لوگوں کومشورہ دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے عوام کی ترقی کی راہ میں روکاٹیں حائل کرنے کے بجائے انہیں خوشحال ہوتا دیکھیں بلوچستان کے وسائل صوبے کے عوام کے ہیں اور ہم اپنے عوام کے بہترین ترجمانی کررہے ہیں۔


