بلوچستان کے 48افراد کو اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی پر ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈز 2022کا انعقادکیا گیاجس میں ابھرتے ہوئے بلوچستان کی دلکش جھلک دیکھنے کو ملی تقریب کے مہمانان گرامی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ اور کور کمانڈر کوئٹہ شامل تھے بلکہ تقریب میں سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی تقریب کے دوران 48افراد کواپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیاایکسیلنس ایوارڈز کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی دئیے جا ئیں گے ۔ایوارڈز پانے والوں کا تعلق فن و ثقافت، کھیل، تعلیم و تدریس، سائنس اور ٹیکنالوجی، طب، سماجی خدمت، افواج اور نفاذِ قانون کے شعبوں سے ہےںتقریب میں بلوچستان پر خصوصی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی اوردلکش لیزر شو نے ناظرین کو محظوظ کرنے سمیت بلوچستان کی ثقافت کے خوشنما اور دلکش رنگوں کا زبردست مظاہرہ کیا گیا تقریب کے شرکا ءنے بلوچستان کے آلاتِ موسیقی کو یکجا کر کے ترتیب دیا گیا سازِ آہنگ لوگوں کو بہت پسند آیاتقریب کے دوران بخشی برادرز اور خماریان بینڈ کی دلکش پرفارمنس دی جبکہ معروف گلوکار عارف بلوچ اور شاہ جہان دادی نے نغمے پیش کیےتقریب کے دوران میزبانی کے فرائض نورالحسن ، شفا یوسفزئی ، ماریہ خان اور کاشف بلوچ نے سر انجام دئیے گل بہار بلوچ اور ساتھیوں نے شاندار بلوچی رقص پیش کیا ملک کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور گل پانڑہ کی زبردست پرفارمینس نے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں