ایم کیو ایم کی اپوزیشن کو عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی
اسلام آباد: حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے معاملات طے پاگئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لیے زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچا جس میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، امین الحق سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پی پی اور ایم کیو ایم قیادت میں ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ایم کیو ایم نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کیمطابق ایم کیوایم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی۔
Load/Hide Comments


