دالبندین، لیویز نے زرعی کھاد کی افغانستان اسمگلنگ ناکام بنا دی

دالبندین (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی لیویز فورس کے ہمراہ کاروائی بڑے پیمانے پر زرعی کھاد کی افغانستان اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عرفان خلجی نے ٹرکوں سے پکڑے گئے سینکڑوں بوریاں ذرعی کھاد کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر چاغی منصور بلوچ کی ہدایت پر یوریا کھاد کی اسمگلنگ روکنے کے متعلق کاروائی کی۔ لوکل ایڈمنسٹریشن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آٹے سے لدے ٹرکوں کے ذریعے ذرعی یوریا کھاد کی سینکڑوں بوریاں کوئیٹہ سے چاغی کے راستے افغانستان اسمگل کی جارہی ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عرفان خلجی نے لیویز فورس اور پولیس کے باہمی تعاون سے دو ٹرکوں کو پکڑ لیا گیا جو کہ آٹے سے لدے ہوئے تھے مگر آٹے کے بوریوں کی نیچے یوریا کھاد کی سینکڑوں بوریاں رکھی گئی تھیں جو کہ غیر قانونی طور پر ہمسایہ ملک افغانستان اسمگل کی جارہی تھی اس سے قبل بھی متعدد ٹرکوں سے یوریا کھاد پکڑے گئے جو کہ غیر قانونی طور پر افغانستان اسمگلنگ کی جارہی تھی۔لوکل ایڈمنسٹریشن کسی کے دباو¿ میں آئے بغیر بلاتفریق کھاد کی اسمگلنگ روکنے اور دیگر اقدامات اٹھارہی ہے جس کےلئے انتظامیہ کو کسی سے بھی ڈکٹیشن لینے کی ہر گز ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ذرعی یوریا کھاد کی اسمگلنگ پر حکومت نے پابندی لگا دی ہے اس طرح لیویز فورس نے لاکھوں روپے کے یوریا کھاد اپنے قبضے میں لے لئے جنھیں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ ذراعت کے حکام مقامی زمینداروں میں نیلام کر دیں گے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عرفان خلجی نے کہا کہ ملک میں ذرعی یوریا کھاد کی قلت کے سبب زمیندار سخت پریشان ہیں اس لیے یوریا کھاد کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ درایں اثناءعوامی وسماجی حلقوں یوریا کھاد کی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عرفان خلجی اور لیویز فورس کے کردار کی بھرپور انداز میں ستائش کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں