پانچ سالہ بچے سے بدفعلی، مجرم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ محمد داؤد خان ناصر نے پانچ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔استغاثہ کے مطابق ملزم فرمان اللہ نے پولیس تھانہ زرغون آباد کی حدود میں مدرسہ کے پانچ سالہ طالب علم بچے کے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا گزشتہ روز عدالت کے جج نے ملزم فرمان اللہ کو زیر دفعہ 376کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔عدالت کے جج نے ملزم کو زیر دفعہ 506/bکے تحت جرم ثابت ہونے پر بھی 3سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھگتنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں