بلاول کی بی اے پی کے وفد سے ملاقات، اپوزیشن کا ساتھ دینے کی درخواست
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کی درخواست کردی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نواب زادہ خالد احمد خان مگسی، میر احسان اللہ ریکی، سردار اسرار ترین، زبیدہ جلال اور روبینہ عرفان شامل تھے۔بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان عوامی پارٹی ے اراکین پارلیمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی رہنما نواب زادہ عامر مگسی بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کی درخواست کردی۔


